گھریلو ملازمہ عظمیٰ قتل کیس،مقتولہ کا والد عدالت پیش

علامہ اقبال ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ عظمیٰ کو تشدد کے بعد اسے قتل کرکے لاش گندے نالے میں پھنکنے کےکیس میں بچی کا والد ملزموں کی ضمانتیں خارج کرانے سیشن عدالت پیش ہو گیا

تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ عظمیٰ پر تشدد کے بعد اسے قتل کرنے والے ملزموں کی ضمانتیں خارج کروانے کے لئے والد ریاض سیشن عدالت پیش ہو گیا، اس کا کہنا تھا کہ غربت کی وجہ سےبیٹی کوملازمہ رکھوایا، مالکن نےہماراچولہاہی ہمیشہ کیلئےبندکردیا، ہمیں انصاف دلایا جائے ہمارے ساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہیئے، ملزمان کی جانب سے سول کورٹ میں ضمانتیں جمع کرائی گئیں تھی ، عدالت نےملزمہ ماہ رخ،آئمہ اورریحانہ کی درخواست ضمانتیں خارج کردیں، ملزمان کی درخواست ضمانتوں پراقبال ٹاؤن پولیس سے6فروری کوریکارڈطلب لیا ہے۔

مقتولہ عظمیٰ کاوالد عدالت کےباہر اپنی بیٹی کویادکرتےروتارہا،عظمیٰ کے والد محمد ریاض نے الزام عائد کیا کہ ان پر صلح کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے،ملزمان ہم پر صلح کے لیے پولیس کے ذریعے دباؤ ڈال رہے ہیں اور ہمیں پیسوں کے عوض کیس کو دبانے کا کہا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ مالکن کی بیٹی کی پلیٹ میں سے ایک لقمہ اُٹھانے پر سولہ سالہ عظمیٰ کو موت کی نیند سولادیا گیا، اور لاش کو بوری میں بند کرکے گندے نالے میں پھینک دیاگیا تھا۔