لاہور(این این آئی )وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے پر کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کو شاباش دی ہے ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب پولیس اور انتظامیہ کے بہترین انتظامات کے باعث یوم شہادت حضرت علی کرم اللہ وجہہ خیر و عافیت سے گزرا۔ کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے صوبہ بھر میں سکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، متعلقہ وزراء، محکموں، پولیس اور انتظامی افسران کو عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے بہترین انتظامات پر مبارکباد دی ۔عثمان بزدارنے کہا کہ پولیس حکام اور متعلقہ اداروں نے جانفشانی سے فرائض سر انجام دئیے۔پولیس، انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے بہترین کوارڈی نیشن کے تحت شاندار انتظامات کئے،اداروں اور محکموں کی کارکردگی لائق تحسین رہی۔ سب کو مل کر آئندہ بھی اسی جذبے، عزم اور محنت کے ساتھ فرائض سرانجام دینا ہوں گے۔