جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے آئندہ بجٹ میں 3ارب مختص کرنے کی تجویز

لاہور(صباح نیوز) جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے آئندہ بجٹ میں 3ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دے دی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق بجٹ میں مختص رقوم جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے دفاتر اور ملازمین پر رقوم خرچ ہوں گی، موجودہ ملازمین سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں جانے والوں سے درخواستیں مانگ لی گئیں۔ محکمہ خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال میں اہم پیش رفت کر لی جائے گی۔