کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی بحالی کے لیے اسٹیٹ انٹر پرائزفنڈ اورایکویٹی مارکیٹ اپرچیونٹی فنڈکی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی میں منظوری اور آئندہ ایک ہفتے میں دونوں فنڈز کو اسٹاک مارکیٹ میں متحرک کرنے کی خبروں پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پرکاروبار حصص میں تیزی کا رجحان رہا ،کے ایس ای100انڈیکس 270پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 35700پوائنٹس سے بڑھ کر35900پوائنٹس کی نئی سطح پر بند ہوا ،تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 35ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا ۔کاروبار کے لحاظ سے بینک آف پنجاب ،میپل لیف سیمنٹ ،یونٹی فوڈز ،کے الیکٹرک لمیٹڈ ،سوئی نادرن ،فوجی سیمنٹ ،پائنیر سیمنٹ ،پاک الیکٹرون ،سوئی نادرن گیس ،لوٹے کیمیکل ،ورلڈ کال ٹیلی کام ،اینگرو پولیمر ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ ،دی سرل کمپنی ،انٹر اسٹیل لمیٹڈ ،نیشنل بینک آف پاکستان اور فوجی فرٹیلائزر بن قاسم سر فہرست رہے،جمعتہ الوداع کے باعث 4کاروباری دنوں تک محدود رہنے والی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مسلسل تیزی کا غلبہ رہا اور ان 4دنوں میں کے ایس ای100انڈیکس 270.98پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 35703.81پوائنٹس سے بڑھ کر 35974.79پوائنٹس ہو گیا اسی طرح92.51پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 17063.09پوائنٹس سے بڑھ کر17155.60پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 26007.36پوائنٹس سے بڑھ کر 26155.49پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کے سرمائے میں35ارب53کروڑ23لاکھ64ہزار846روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 72 کھرب5 ارب 10 کروڑ 54 لاکھ 9ہزار658روپے سے بڑھ کر 72کھرب40ارب43کروڑ77لاکھ74ہزار504روپے ہو گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران تیزی کارجحان غالب آنے سے 100انڈیکس 36525.43پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم مندی کی وجہ سے انڈیکس 34898.59پوائنٹس کی پست سطح پر بھی ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا ۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ 8ارب روپے مالیت کے19کروڑ91لاکھ32ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم 5ارب روپے مالیت کے 12کروڑ52لاکھ21ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر1327کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 612کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،645میں کمی اور70کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM