سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے سامنے سے بھارتی باشندہ گرفتار، کیا کر رہا تھا ؟جان کر آپ بھی حیران ہو جا ئیں گے

لاہور: سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے سامنے سے ایک مشکوک بھارتی باشندے کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار شخص کو تھانہ پرانی انارکلی کے حوالے کردیا گیا۔

متضاد بیانات پر اسے گرفتار کیا گیا۔ رحمی لال نامی شخص سے بھارتی، امریکی اور سعودی عرب کی کرنسی برآمد کی گئی ہے۔ رحمی لال اپنا مسلم نام سلامت بتاتا ہے۔ اسکا کہنا ہے کہ اسکا ہائیکورٹ میں کیس چل رہا ہے جبکہ 1981ء میں کچھ لوگ اسے پکڑ کر پاکستان لے آئے، اسکی والدہ کا نام گائتری دیوی اور والد کا دھرمیندر لال ہے۔ وہ پاکستان میں مسلمان ہوا اور اسکے دو بچے بھی ہیں، گرفتار شخص کا مزید کہنا ہے کہ واپس بھارت جانا چاہتا ہوں۔