جنیوا (آئی این پی/شِنہوا) لیبیا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 2500 افراد بے گھر ہوچکے ہیں. گزشتہ دنوں تری پولی سے 1300 کلو میٹر جنوب مغرب میں واقع علاقے گھاٹ میں شدید بارشوں اور طوفان کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے.
ان بارشوں میں چار افراد ہلاک اور تیس سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ علاقے میں ٹیلی کمیونیکشن کا نظام درھم برھم ہوچکا ہے، گھر اور فصلیں تباہ ہوچکی ہیں۔
لوگوں کا گزارا کاشت کاری پر تھا لیکن اب فصلیں تباہ ہونے کے باعث ان کا ذریعہ آمدن بھی ختم ہوچکا ہے اور اس علاقے کے بیس ہزار افراد کو رہنے اور کھانے پینے کیلئے امداد کی ضرورت ہے،اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کو آگے آنا چاہیے۔