لاہور(لاہور نامہ) صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے کہاہے کہ پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں ترقی اورخوشحالی کے نئے دور کا آغا ز کر دیا ہے۔ صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کی نوید آ گئی ہے اور آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقےاتی پروگرام میں ضلع نارووال کو دیگر شہروں کے لئے رول ماڈل بنا دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں تعلیم یافتہ شہر بنانے اور صحت کی سر گرمیوں کو عروج دینے کے لئے گورنمنٹ آئی ٹی ہائی سکول شکر گڑھ کی عمارت کی تعمیر نو کے لئے33.053ملین روپے مختص کر دئے گئے ہیں۔جبکہ نارووال شہر میں ڈسٹرکٹ ایجو کیشن کمپلیکس کا قیام 50.00ملین روپے کی لاگت سے عمل میں لاید جائے گا۔
اسی طرح گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کنجور تحصیل شکر گڑھ کا قیام102.866ملین روپے کی لاگت سے کیا جائے گا۔بدوملہی ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے لئے164.795ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔اسی طرح ضلع نارووال کے تمام رورل ہیلتھ سنٹرز اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز کی اپ گریڈیشن کی جائے گی جس کے لئے 199.84ملین روپے مختص کر دئے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایمر جنسی بلاک کی رینو ویشن 36.828ملین روپے کی لاگت سے عمل میں لائی جائے گی۔ پنجاب حکومت نے صوبے کے عوام کی ترقی وخوشحالی کےلئے اربوں روپے کے وسائل مختص کےے ہےں ۔ پنجاب بھر کے سالانہ ترقےاتی پروگرام پر عملدر آمد سے صوبے مےں ترقی و خوشحالی کا دوردورہ ہوگا اور سالانہ ترقےاتی پروگرام کے تحت منصوبوں کومکمل کر کے عوام کی زندگےوں مےں نکھار لائےں گے۔کاشتکاروں کی خوشحالی اور زراعت کے فروغ کےلئے خطےرفنڈز رکھے گئے ہےں ۔ انہوںنے کہاکہ جنوبی پنجاب کی ترقی وخوشحالی اور عوام کے معےار زندگی مےں بہتری لانا ہمےشہ ہماری ترجےح رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ نئے مالی سال کا بجٹ صوبے میں عوامی فلاح و بہبود، خوشحالی، یکساں معاشی ترقی، معاشرتی انصاف اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے حوالے سے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ترقی کا جو سفر شروع کر رکھا ہے، اسے مکمل کریں گے۔