عبوری ضمانت منظور

پیراگون ہاﺅسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر منیر ضیاءکی عبوری ضمانت منظور

لاہور(لاہور نامہ) لاہور ہائی کورٹ نے پیراگون ہاﺅسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر منیر ضیاءکی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ڈیڑ ھ کروڑ روپے بطورزر گارنٹی جمع کروانے کا حکم دےدیا ۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم پر مشتمل بینچ نے پیراگون ہاﺅسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر منیر ضیاءکی درخواست ضمانت پر سماعت کی ۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نیب کی تحقیقات کےلئے مکمل تعاون کرنے کو تیارہوں ۔عدالت نے منیر ضیا ءکو ڈیڑ ھ کروڑ روپے بطورزر گارنٹی جمع کروانے اورنیب تفتیش میں شامل ہونے کا حکم دیتے ہوئے عبوری ضمانت منظور کرلی ۔