وزیر اعظم کا علیم خان کی گرفتاری پر ردعمل

لاہور: آف شور کمپنی سکینڈل میں نیب نے سینئر وزیر عبدالعلیم خان کو حراست میں لے لیا، انہیں کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا اور 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔ وزیر اعظم عمران خان کو بنی گالہ میں علیم خان کی گرفتاری کی خبر ملی۔ وزیر اعظم عمران خان نے علیم خان کو قانونی راستہ اختیار کرنے کی ہدایت دی۔ عمران خان کی ہدایت پر علیم خان قانونی راستہ اختیار کریں گے ۔