اسلام آباد (صباح نیوز) ایف آئی اے نے جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل میں ملوث اہم ملزم گرفتار کو گرفتار کر لیا ۔ جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل میں ملوث اہم ملزم میاں طارق محمود کو گرفتار کرلیا گیا۔
ملزم کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا تھا، سائبر کرائم ایکٹ کی خلاف ورزی پر طارق محمود کو گرفتاری کے بعد سخت سیکیورٹی میں سول جج شائستہ کنڈی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزم کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔طارق محمود پر اہم شخصیات کی دھوکے سے ویڈیو بنانے اور بلیگ میلنگ کے الزامات ہیں۔