لاہور: احتساب عدالت کے جج نے رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت کرتے ہوئے ریفرنس میں ملوث ملزم اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کے وکیل کو ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے حکم دیا ہے کہ شہباز شریف کو آئندہ پیشی پر ہر صورت عدالت میں پیش کیا جائے۔ دوران سماعت عدالت نے شہباز شریف کے وکیل سے استفسار کیا کہ شہباز شریف عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئے جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ شہباز شریف کی طبیعت خراب ہے اور وہ اسلام آباد میں میڈیکل چیک اپ کروانے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکے کیونکہ ڈاکٹر نے انہیں سفر کرنے سے منع کیا ہے جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو عدالت میں پیش ہونا پڑے گا انہیں اسلام آباد سے لاہور لانے کے لئے ائیر ایمبولینس کا اہتمام بھی کیا جا سکتا ہے۔ عدالت کے استفسار پر عدالت میں موجود نیب اہلکاروں نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف کو نیب نے نہیںبلکہ سکیورٹی اداروں نے عدالت میں پیش کرنا ہے جس پر عدالت نے ملزم شہباز شریف کے وکیل کو 7 دن کی مہلت دیتے ہوئے حکم دیا کہ آئندہ پیشی پر شہباز شریف کو پیش کیا جائے اور اگر انہیں پیش نہ کیا گیا تو عدالت جو حکم دے گی اس سے آپ کو تکلیف ہو سکتی ہے
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM