اسلام آباد (صباح نیوز) پانی کی سطح انتہائی حد تک پہنچنے پر راول ڈیم کے اسپل ویز کو کھول دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق راول ڈیم کے اسپل ویز کھولنے سے قبل سائرن بجا کر قریبی آبادی کو الرٹ کیا گیا،اسپل ویز کھولنے کے باعث پانی کی سطح میں ایک فٹ کمی واقع ہوئی۔
واضح رہے کہ راول ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت 1752 فٹ ہے جبکہ موجودہ بارشوں اور گلیشیئر پگھلنے کے باعث پانی کی یہ سطح برابر ہوگئی تھی۔راول ڈیم سے راولپنڈی شہر کو پینے کا پانی سپلائی کیا جاتا ہے۔