لاہور( لاہور نامہ)چیئر پرسن سٹیڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم مومنہ وحید نے کہا ہے کہ پنجاب کا بینہ نے تاریخ ساز فیصلے کئے ہیں، پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 میں ترامیم سے اس نظام میں مزید بہتری آئے گی ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کے تحت سکسیڈنگ لوکل گورنمنٹس کے قیام کی منظوری دی گئی۔ پنجاب بھر میں 455 مقامی حکومتیں بنیں گی۔ اجلاس میں پنجاب میونسپل سروسز پروگرام میں رد و بدل کا فیصلہ کیا گیا اور کابینہ نے پنجاب میونسپل سروسز پروگرام میں رد و بدل کی منظوری دی۔ اس پروگرام کے تحت سڑکوں کی تعمیر و مرمت کی سکیموں پر مقامی حکومتیں عملدرآمد کرائیں گی۔