کھادوں کی درآمدات

ستمبر2019ء کے دوران کھادوں کی درآمدات میں198.46 فیصد اضافہ

کراچی(لاہور نامہ)ستمبر2019ء کے دوران کھادوں کی درآمدات میں198.46 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق ستمبرمیں کھادوں کی درآمدات 8.9 ارب روپے تک بڑھ گئیں جبکہ اگست 2019ء میں 3 ارب روپے کی درآمدات کی گئی تھیں۔اس طرح اگست 2019ء کے مقابلے میں ستمبر 2019ء کے دوران کھادوں کی قومی درآمدات میں5.9 ارب روپے یعنی 198فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔