عوامی شکایات پر فوری کاروائی،آئی جی پنجاب نے ایس ڈی پی او سٹی جھنگ کو معطل کر دیا

لاہور: آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے عوامی شکایات پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ایس ڈی پی او سٹی جھنگ سیف اللہ کو معطل کر دیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کرپشن ،اختیارات کا ناجائز استعمال اور لاپرواہی جیسے الزامات ثابت ہونے پر احکامات جاری کئے۔ آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس میں کرپٹ نااہل اور فرائض کی ادائیگی میں غفلت برتنے والوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ محکمہ میں سخت ترین انٹرنل اکاؤنٹیبیلیٹی کے تحت کارروائیوں کا عمل اب مزید تیز تر کر دیا گیا ہے ۔