اسلام آباد :وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کو ویڈیو لنگ کے ذریعے آئی ایم ایف وفد سے مذاکرات، آئی ایم ایف شرائط میں لچک دکھانے پر راضی،جلد معاہدہ ہونے کاامکان ہے اچھا پروگرام ملنے پر وزیراعظم کی منظوری سے حتمی شکل دی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ویڈیو کانفرنس پر مذاکرات ہوئے ہیں۔ آئی ایم ایف نے شرائط میں نرمی لانے کا عندیہ دے دیاہے۔ وزیرخزانہ اسد عمر نے ویڈیو لنک کے ذریعے وفد کو بریفنگ دی جس میں آئی ایم ایف شرائط میں نرمی کرنے پر تیار ہوچکاہے جبکہ حکومت اور آئی ایم ایف معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں تا ہم اچھا پروگرام ملنے پر ہی آئی ایم ایف سے نیا قرض لیا جائے گا وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر وزیراعظم عمران خان سے منظوری لینے کے بعد پروگرام کو حتمی شکل دیں گے۔
#/s#
Load/Hide Comments