لاہور ( لاہور نامہ) ایگزیکٹو ڈائریکٹرلاہور آرٹس کونسل الحمرا ثمن رائے نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کا آرٹسٹ سپورٹ فنڈ پروگرام کامیابی سے جاری ہے.
سیکرٹری اطلاعات وثقافت راجہ جہانگیر انور کی آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کی تقسیم میں جدید طریقے اپنانے کی حکمت علمی کاریگر ثابت ہوئی ہے، آرٹسٹ پنجاب بنک کے ذریعے بائیو میڑک نظام کے تحت امداد کے حصول کے اقدام کو بے حد سراہا رہے ہیں جس کے لئے پی ایس پی اے کی خدمات حاصل کی گئی ہیں.
کورڈ 19کے پیش نظر sop کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبہ بھر کے 1372 آرٹسٹوں کو 20 ,20ہزار روپے جاری کئے گئے ہیں. یہ عمل تیزی سے مکمل ہو رہا ہے، میرٹ پر پورا اترانے والے آرٹسٹوں کی نہایت صاف و شفاف اندازمیں پی ایس پی اے کے توسط سے مالی معاونت کی جارہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہ پروگرام آئندہ بھی وسیع پیمانے پر جاری رہے گا،حکومت اپنے آرٹسٹوں کی خدمات کی قدر کرتی ہے،حالات کے نشیب و فراز میں انکے ساتھ کھڑی ہے۔
ثمن رائے نے کہا کہ اس عمل کو نہایت احسن انداز میں آگے بڑھانے کے لئے صوبہ بھر کے تمام ادبی و ثقافتی اداروں کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں،آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے تحت درخواستیں وصول کرنے کا ایک باقاعدہ طریقہ کار ہے.
موصول شدہ درخواستوں کی جانچ پڑتال کے لئے تجربہ کار افراد کی کمیٹی تشکیل دی جاتی ہے جوانکی سروٹنی کرکے میرٹ پر پورا اترنے والے آرٹسٹوں کے نام فائنل کرتی ہے، الحمرا آرٹس کونسل بھی اس عمل میں اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔
انھوں نے کہاکہ محکمہ اطلاعات وثقافت پنجاب،آرٹسٹ سپورٹ فنڈ پروگرام کو احسن انداز میں آگے بڑھانے کے لئے ٹھوس اقدامات کررہا ہے جس کا مقصد فن اور فنکار کی فلاح و بہبود ہے۔