اسلام آباد(لاہورنامہ)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہاہے کہ
برطانوی حکومت نواز شریف اور الطاف حسین کو پاکستان کے حوالے کرے.
یہ ملزمان پاکستان کی عدالتوں کو مطلوب ہیں۔
وفاقی وزیر فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ
میں کہاہے کہ نوازشریف اور الطاف حسین عدالتوں کو مطلوب ہیں.
برطانوی حکومت ملزموں کو پاکستان کے حوالے کرے، وفاقی وزیر نے کہاکہ ان کی برطانیہ میں رہائش انصاف کے بنیادی اصولوں کی پامالی ہے۔