اسلام آ باد (لاہورنامہ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر
مرزا کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے ٹوئٹ کے ذریعے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی
تصدیق کی۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ ‘میرا کووڈ-19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے.
اور ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے میں نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ان میں کورونا وائرس کی کم علامات ظاہر ہوئی ہیں۔
علاوہ ازیں ڈاکٹر ظفر مرزا نے لوگوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔