اسلام آباد (لاہورنامہ) فلم اور ٹی وی اداکار سمیع خان 40 برس کے ہوگئے۔
2004ء میں فلم”سلاخیں“ سے کیریئر کا آغاز کرنے والے سمیع خان کا تعلق کراچی سے ہے۔
انہوں نے اپنی سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں فیمیلی اور دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ خصوصی طور پر سونیا حسین کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کی سالگرہ کو خاص بنایا۔
سمیع خان جلد ہی سونیا حسین کے ساتھ نئے ڈرامے میں دکھائی دیں گے۔