ثمن رائے

فنکاروں کی آن لائن رجسٹریشن کے لئے موبائل ایپ متعارف کروانے کی تیاریاں مکمل، ثمن رائے

لاہور (لاہورنامہ) ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ثمن رائے نے کہا

ہے کہ حکومت پنجاب کوویڈ 19کی موجودہ صورتحال میں آرٹسٹوں کی

فلاح و بہبود کے لئے ہنگامی اقدامات کر رہی ہے.

اس حوالے سے فنکاروں کی آن لائن رجسٹریشن کے لئے موبائل ایپ جلد متعارف کروائی جا رہی ہے.

محکمہ اطلاعات وثقافت کے اس اقدام سے آرٹسٹوں کے کوائف اکٹھے کرنے میں مدد ملے گی.

پی آئی ٹی بی کے تعاون سے بنائی گئی ایپ سے پاکستان بھر آرٹسٹ استفادہ کر سکیں گے۔

انھوں نے کہاکہ محکمہ اطلاعات وثقافت سیکرٹری اطلاعات وثقافت راجہ جہانگیر انور کی سربراہی میں صیحح سمت آگے بڑھ رہا ہے.

ایپ کی مدد سے آرٹسٹ اپنے کوائف کا باآسانی اندراج کر سکیں گے،جمع شدہ ڈیٹا مختلف منصوبوں میں استعما ل ہوسکے گا،فنون لطیفہ کے تمام شعبوں سے وابستہ افراد کو یہ سہولت حاصل ہوگی.

حکومت پنجاب کے اس تاریخی کارنامے سے ایپ پر ملک بھر کے رجسٹرڈشدہ آرٹسٹوں کا پروفائل دستیاب ہوگا۔