اسلام آباد (لاہورنامہ) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کا کہ پاکستان اگلے سال ورلڈٹورازم فورم کی میزبانی کرے گا.
فورم میں تین روز کانفرنس کیلئے اور دو روز سیاحت کیلئے ہوں گے.
#tvc19 #TechValley #Nathiagali
اگلے دو سال میں پاکستان میں 32 نئے تھری اور ٹو اسٹار ہوٹلز بنیں گے۔
ورلڈٹوررازم فورم اور ڈی ایٹ سمٹ دونوں الگ الگ ہیں، ورلڈٹوررازم فورم کا اصل مقصد سیاحت کیلئے سرمایہ کاری ہے.
ورلڈٹوررازم فورم کے بعد 6ماہ تک کنسلٹنگ کا سلسلہ جاری رہتاہے، 5روزہ فورم میں اہم شخصیات شرکت کرتی ہیں۔
زلفی بخاری نے کہا کہ پی ٹی ڈی سی کے آپریشنز بند کردیئے تھے ، پی ٹی ڈی سی کی جگہیں اچھی مگر حالت بہت خراب تھی اور اس کا پرائیوٹ مارکیٹ کیساتھ مقابلہ نہیں کیا جاسکتا تھا۔
پی ٹی ڈی سی کی عمارتوں کی حالت زار بہتر بنانے کی کوشش کریں گے جبکہ سیاحت کیلئے جگہ کو لیز ،خریدنے کیلئے ون ونڈو آپریشن کا بھی آغاز کریں گے۔
زلفی بخاری نے مزید کہا کہ 3 سے 4 ہفتے پہلے ایس اوپیز اور گائیڈ لائنز کی بک لیٹ بنا ئے ہیں.
این سی اوسی سے الرٹ آیا تھا کہ جولائی بہت اہم مہینہ ہے ، کورونا کی وجہ سے جولائی میں سیاحت کھولنا مناسب نہیں تھا عید بھی سرپر ہے۔