چیئرپرسن الحمرا منیزہ ہاشمی

چیئرپرسن الحمرا منیزہ ہاشمی کے زیر صدارت اہم امور پر جائزہ اجلاس، ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا ثمن رائے کی شرکت

لاہور (لاہورنامہ) لاہور آرٹس کونسل الحمرا آرٹ،موسیقی، مصوری و فنون

لطیفہ کے دیگر شعبوں کی ترویج و ترقی کے لئے باقاعدہ آن لائن سرگرمیوں

کا کامیاب انعقاد کر چکی ہے.

اس حوالے سے منعقد ہونے اجلاس میں ماہوار ادبی و ثقافتی نشست ”کچھ

یادیں،کچھ باتیں“،اور ”روشن ستارے“کے آن لائن انعقاد کا فیصلہ

کیا گیا ہے۔

چیئرپرسن بورڈ آف گورنز لاہور آرٹس کونسل الحمرا منیزہ ہاشمی نے

ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمر ا ثمن رائے کے ہمراہ اجلاس کے صدارت کرتے ہوئے

کہا کہ پروگرامز کا مقصد لیجنڈ کے تجربات سے نوجوانوں کو آگہی دینا ہے.

نشست کے انعقاد سے نئی نسل کواپنے مستقبل کاتعین کرنے میں مدد ملے گی۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ثمن رائے نے کہا کہ ان پروگرامز میں ہر عمر اور طبقے کے افراد خصوصی دل چسپی لے رہے تھے،کوویڈ 19کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم انکو آن لائن جاری کرنے جا رہے ہیں.

تاکہ اس سے نوجوانوں میں جدوجہد کا جذبہ پید ا ہو،ان کو جاری رکھنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے مدد لی جا رہی ہے اجلاس میں ڈائریکٹر ذوالفقار علی زلفی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن خرم نویل شریک ہوئے۔

قبل ازاں الحمرا آرٹ میوزیم بھی ورچوئل ٹور کی صورت میں آن لائن کیا جا چکا ہے،16ینگ آرٹسٹ نمائش کا آن لائن تجربہ بے حد کامیاب رہا ہے.

ترجمان الحمرا آرٹس کونسل نے اس حوالے سے مزید کہا کہ الحمرا جدید نوعیت کا ادبی و ثقافتی ادارہ ہے جس نے کوویڈ 19کی پیدا شدہ رکاوٹوں کو ادب و ثقافت کے فروغ کی راہ حائل نہیں ہونے دیا بلکہ عوام اور الحمرا کا رشتہ آج بھی بے حد مضبوط ہے بس فرق اتنا ہے کہ انداز بدل گیا ہے۔