حنا پرویز بٹ

وزیراعظم اور وزیرہوابازی کے استعفیٰ کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع ، حنا پرویز بٹ

لاہور(لاہورنامہ)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے وزیراعظم اور وزیرہوابازی کے استعفیٰ کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔

حکومت نے سوچی سمجھی سازش کی تحت قومی آیئر لائن کودنیا بھر میں بدنام کیا ہے۔

حکومت کی دانستہ غلطی کی وجہ سے دنیابھر کی ایئر لائنز نے پاکستانی پائلٹس کو معطل کیا۔

امریکہ،برطانیہ اور ایتھوپیا سمیت کئی ممالک نے پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی لگادی۔

عمران خان ملکی مفاد عامہ کے اداروں کےلئے خطرے کی علامت بن چکے ہیں۔عمران خان کا مزید اقتدار پر مسلط رہنا ملک و قوم کےلئے خطرے کا باعث ہے۔

پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان وزیراعظم عمران خان اور وزیر ہوابازی غلام سرور کے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتا ہے۔