ثمن رائے

ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ثمن رائے کا شہنشاہ غزل مہدی حسن کی 93ویں سالگرہ پر پیغام

لاہور(لاہورنامہ) الحمرا آرٹس کونسل کوویڈ 19کے دور میں فنون لطیفہ کی آن لائن سرگرمیوں کے ذریعے شہنشاہ غزل مہدی حسن کے فن کو فروغ دے رہا ہے،ان کے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے میں الحمرا صف اول کا ادارہ ہے.

لاہور آرٹس کونسل میں معروف غزل گائیک مہدی حسن کی لاتعداد پرفارمنسز الحمرا کا اعزاز ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمر ا ثمن رائے نے مہدی حسن کی 93ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔

انھوں نے کہا کہ مہدی حسن نے موسیقی کو پائیدار بنیادیں فراہم کیں،عمر بھر پاکستان کا نام روشن کیا،موسیقی کے ساتھ ہمیشہ انصاف کیا.

خوبصورت آواز کے باوجود انکا 16،16گھنٹے ریاض کرنا نئی نسل کے لئے مثال ہے،دنیا بھرکے گلوکار انکے ساتھ پرفارم کرنا اعزاز سمجھتے.

انکی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انھیں کئی ایوارڈدیئے،شہنشاہ غزل کی آواز اور خدمات کو ہمیشہ دیا رکھا جائے گا۔