فلم وجود کے بعد اداکارہ سعیدہ امتیاز کو متعدد نئے پروجیکٹس کی آفر

لاہور:پاکستانی فلم وجود کے بعد اداکارہ سعیدہ امتیاز کو کئی دلچسپ پروجیکٹس کی آفرز موصول ہورہی ہیں، جن میں سے چند میں کام کی انہوں نے حامی بھی دے دی ہے۔اداکارہ اس وقت کپتان نامی فلم میں کام کررہی ہیں، جو عمران خان کی سوانح حیات پر مبنی ہے۔اس فلم کا مداحوں کو طویل عرصے سے انتظار ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ سعیدہ امتیاز اس فلم میں عمران خان کی پہلی اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔فلم کپتان کے حوالے سے تو تاحال کوئی خاص تفصیلات سامنے نہیں آئیں، اس کے علاوہ سعیدہ امتیاز نے اداکار یاسر شاہ کے ہمراہ ایک اور فیچر فلم خواہش سائن کرلی ہے۔یاسر شاہ نے کہا کہ اپنی نئی فلم خواہش میں سیعدہ امتیاز کے ساتھ کام کرنے کی تصدیق کی اور بتایا کہ یہ رومانوی کامیڈی فلم ہوگی۔