حنا پرویز بٹ

تھیٹرز اور سینما کو کھولنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع، حنا پرویز بٹ

لاہور (لاہورنامہ) مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ نے تھیٹرز اور سینما ایس او پیز کے تحت کھولنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔

یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ سینما اور تھیٹر کو ایس او پیز کے تحت کھولا جائے۔

چار ماہ سے تھیٹر اور سینما بند ہونے سے انڈسٹری کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

تھیٹر اور سینما سے وابستہ لاکھوں افراد بیروزگار ہوگئے ہیں۔

فنکاروں کے گھروں میں فاقو ں کی نوبت آگئی ہے۔دیگر شعبوں کی طرح تھیٹر اور سینما کو بھی کام کرنے کا موقعہ دیا جائے۔