اسلام آباد (لاہورنامہ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار 2020ءمیں پیش کئے گئے فیکلٹی آف سائنس کے فیس ٹو فیس پوسٹ گریجویٹ پروگرامز (بی ایس، ایم ایس سی ، ایم ایس /ایم فل اور پی ایچ ڈی)کے فائنل امتحانات 5۔اگست سے شروع ہونگے۔
طلباءکو رول نمبر سلپس ارسال کی جارہی ہیں ، رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈاﺅن لوڈ بھی کی جاسکتی ہیں۔
کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان کے مطابق یہ امتحانات فیکلٹی کے اندر ہی منعقد ہونگے.
نگرانی کے فرائض فیکلٹی ممبرز انجام دیں گے۔
پرچوں کی مارکنگ بھی فیکلٹی ممبرزسے کروائی جائے گی۔ اِس اقدام سے امتحانی نظام میں شفافیت آئے گی اور نتائج مرتب کرنے میں تاخیر کی شکایات کا خاتمہ ہوگا۔
امتحانی ہال میں حکومت کی جانب سے مقرر کردہ ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا .
طلباءسمیت امتحانی عملے کے لئے ماسک پہننے کو لازمی قرار دیا جائے گا۔ امتحانی ہال کے اندر طلباءکے بیٹھنے میں مقرر کردہ فاصلے کو بھی برقرار رکھا جائے گا۔