علامہ اسلم صد یقی

پاکستان میں کسی کو بھی انتشار پیدا نہیں کرنے دیں گے، علامہ اسلم صد یقی

لاہور (لاہورنامہ) چیئر مین پاکستان علما ء کونسل کے معا ئو ن خصو صی علامہ محمد اسلم صد یقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی کو بھی انتشار پیدا نہیں کرنے دیں گے،

کوئی بھی ایسا عمل جو انتشار پھیلانے کا باعث بنے وہ ناصرف انسانیت بلکہ پاکستان دشمنی کے مترادف ہے،

موجودہ ناگہانی صورتحال قومی یکجہتی، اتحاد اور وحدت امت کی متقاضی ہے۔

ان خیالات کااظہارانہو ں نے پاکستان علما ء کونسل کے وفد سے گفتگوکر تے ہوئے کیا۔
انہو ں نے کہاکہ پاکستان کا مذہبی طبقہ کل بھی اس وطن کی خدمت کر رہا تھا ، آج بھی کر رہا ہے ، آئندہ بھی کرے گا۔

وزیر اعظم اس نازک صورتحال میں اپنے مشیروں اور وزیروں کو بھی پابند کریں کہ وہ ملک کے اندر اتحاد کی فضا بنائیں اختلاف کی فضا نہ بنائیں ۔

انہو ں نے کہا کہ بین المسالک ہم آہنگی اور بین المذاہب مکالمہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ پاکستان میں رہنے والے غیر مسلموں کے حقوق کی حکومت اور مسلمان محافظ ہیں۔