ڈیرہ اسماعیل خان(لاہورنامہ) وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کی زیر صدارت گومل یونیورسٹی کی 104ویں سنڈیکیٹ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر سنڈیکیٹ ممبرا ن نے شرکت کی۔
گزشتہ 103ویں سنڈیکیٹ میٹنگ میں ہونےوالے فیصلہ کے مطابق ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن دلنواز خان کو104ویں سنڈیکیٹ میٹنگ میں شوکاز نوٹس کا جواب دینے اور ذاتی شنوائی کا موقع ملا۔
جس کے تحت دلنواز خان نے نہ تو شوکاز نوٹس کا جواب دیا اور نہ ہی میٹنگ میں پیش ہوئے ۔
جس پر گومل یونیورسٹی سنڈیکیٹ نے ان کو سخت سزا دیتے ہوئے گومل یونیورسٹی کی نوکری سے ڈسمس کر دیا ۔
گومل یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن دلنواز خان نے101ویں سنڈیکیٹ میٹنگ میں ہائیر ایجوکیشن اسلام آباد کے منتخب نمائندہ اور بہاﺅ الدین زکریا یونیورسٹی کے معزز وائس چانسلر کے خلاف جھوٹی اور من گھڑت درخواستیں گورنر پنجاب اور چیئر مین ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کو دیں اور اعلیٰ حکام کو گمراہ کیا۔
جس پر 102ویں سنڈیکیٹ میٹنگ کی جانب سے سخت مذمت اور دلنواز خان کے خلاف فوری انکوائری کرنے اور خیبرپختونخوا یونیورسٹی ایکٹ 2012ترمیم شدہ2016 میں کارکردگی اور نظم و ضبط قوانین کے تحت سخت سزاتجویز کرتے .ہوئے نوکری سے ڈسمس کرتے ہوئے شوکاز نوٹس
میٹنگ میں جسٹس(ر) محمد داﺅد،رجسٹرار طارق محمود، ڈائریکٹر فنانس اقبال اعوان، ڈین فیکلٹی آف سائنسز و فارمیسی پروفیسر ڈاکٹر حلیم شاہ ،ڈین زرعی فیکلٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم جیلانی، ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسرڈاکٹر نعمت اللہ بابر،ایسوسی ایٹ پروفیسر فیکلٹی آف ایگریکلچر ڈاکٹر محمد اقبال، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ انسٹیٹیوٹ آف کیمیکل سائنسز ڈاکٹر محمد عدیل ،نمائندہ فنانس ڈیپارٹمنٹ حیات الرحمن، پرنسپل ڈگری کالج درابن محمد شکیل ملک،پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر1مسز شفقت یاسمین ،لیکچررشعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن احمد علی‘اسسٹنٹ رجسٹرار کوالٹی انشورنس سیل، شفیق الرحمن موجود تھے جبکہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے نمائندہ شیخ ایازیونیورسٹی شکار پور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غلام رضابھٹی آن لائن میٹنگ میں موجود تھے۔ واضح رہے کہ 104ویں سنڈیکیٹ میٹنگ کے مینٹس تمام ممبران کے دستخط کے بعد تمام ممبران اورمتعلقہ شعبہ جات میں تقسیم کر دیئے گئے ہیں اور نوکری سے ڈسمس کا لیٹر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔