پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز بعد تبدیل کرنے کی تجویز منظور

اسلام آباد (لاہورنامہ)مشیر خزانہ کے زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں وزارت توانائی کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز بعد تبدیل کرنے کی تجویز منظور کی گئی۔

منگل کوجاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔

آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی غور کیا گیا۔

جاری اعلامیہ کے مطابق نئے طریقہ کار کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق 3 ماہ پیشگی تیاری ممکن ہوسکے گی۔

جاری اعلامیہ کے مطابق ای سی سی 3 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی بھی منظوری دیدی۔ چینی کی درآمد سے آئندہ سیزن کے آغاز تک وافر ذخائر ضرورت کیلئے دستیاب ہوسکیں گے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق نیاپاکستان ہاوسنگ کے تحت بینک فنانسنگ پرمارک اپ سبسڈی 10 سال کیلئے ہوگی۔

اعلامیہ کے مطابق پانچ مرلہ کے گھرکیلئے پہلے پانچ سال مارک اپ 5 فیصد اور اگلے پانچ سال کیلئے 7 فیصدہوگا۔

3 سے 5مرلہ گھرکی قیمت35لاکھ تک ہوگی اس پرسبسڈی دی جائے گی۔

جاری اعلامیہ کے مطابق دس مرلہ گھر پرسبسڈی 60 لاکھ کی قیمت تک ہوگی۔

سستے گھروں کیلئے 10 سال کیلئے 33 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔