برطانیہ کیلئے اپنا فضائی آپریشن

پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے اپنا فضائی آپریشن جزوی طور پر بحال کرنے کا فیصلہ

کراچی (لاہورنامہ) مسافروں کے لیے خوشخبری ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے برطانیہ کیلئے اپنا فضائی آپریشن جزوی طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے مسافر متبادل ذریعے سے براہ راست پاکستان اور لندن، مانچسٹر اور برمنگھم کے درمیان سفر کر سکیں گے۔

پی آئی اے نے اپنے مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے 14 اگست سے پروازیں چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

پی آئی اے کی پروازوں کی معطلی کے بعد دیگر ائیرلائنز نے کرائے غیر معمولی طور پر بڑھا دیے تھے تاہم پی آئی اے کی پروازوں کے چلنے کے بعد کرائے واپس عام سطح پر آنا متوقع ہیں۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے لیے پروازوں کے اوقات کار سے متعلق اعلان عید کے فورا بعد کردیا جائے گا۔