اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مسئلہ ڈیل سے متعلق شرائط کا ہے‘ معاشی مقاصد پر اثر انداز نہ ہونے والی قلیل مدتی ڈیل چاہتے ہیں ۔اتوار کو فواد چوہدری نے برطانوی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کیساتھ ایسی شفاف ڈیل چاہتے ہیں جو قلیل مدت میں پاکستان کے لیے مددگار ہو اور ہمارے طویل مدتی معاشی مقاصد پر اثرانداز نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی متفقہ بیل آوٹ پیکیج کا خواہاں ہے ایسی شرائط نہیں چاہتےجن سے پاکستان کے شرح نمو کو نقصان پہنچے۔وزیر اطلاعات نے بتایا کہ وزیراعظم دبئی میں منعقد سالانہ عالمی اجلاس ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے بعد آئی ایم ایف سربراہ سے ملاقات کریں گے جس سے ان کے مو¿قف سمجھنے کا موقع ملے گا اور ہمیں بھی اپنا موقف پیش کرنے کا موقع ملے گا۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج سالانہ عالمی اجلاس ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کرنے کے لیے دبئی روانہ ہوں گے جہاں وہ متحدہ عرب امارات کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ ورلڈ گورنمنٹ سمٹ اجلاس میں وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر اطلاعات فواد چوھدری بھی شریک ہوں گے۔وزیر اعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق عمران خان شیخ محمد بن راشد المکتوم کی دعوت پر ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں شرکت کریں گے اور اجلاس سے خطاب کریں۔وزیر اعظم خطاب کے دوران مضبوط اور خوشحال پاکستان کے لیے اپنے وڑن پر روشنی ڈالیں گے۔سالانہ عالمی سربراہ اجلاس میں مختلف ملکوں اور حکومتوں کے سربراہان، پالیسی ساز، سرمایہ کار اور ماہرین شرکت کریں گے
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM