مسرت جمشید چیمہ

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اپنا عزم اور موقف نمایاں کر دیا، مسرت جمشید چیمہ

لاہور (لاہورنامہ) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اپنا عزم اور موقف پاکستان کے سیاسی نقشے میں نمایاں کر دیا ہے ،

وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کابینہ کے اجلاس میں نقشہ جاری کر کے تکمیل پاکستان کا ایجنڈا پورا کیا گیا،

اب کشمیر جانے والے تمام راستے شاہراہ سری نگر کہلائے جائیں گے۔”

مسرت جمشید چیمہ
پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اپنا عزم اور موقف نمایاں کر دیا، مسرت جمشید چیمہ

یوم استحصال ” کی مناسبت سے مال روڈ پر نکالی گئی ریلی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر سو رہی ہے لیکن اب اسے بیدار ہونا ہوگا بصورت دیگر اس غفلت کے انتہائی بھیانک نتائج نکلیں گے۔

بھارت کو واضح پیغام ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستان نے اپنا عزم اور موقف پاکستان کے سیاسی نقشے میں نمایاں کر دیا ہے ۔

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور پانچ اگست کو یوم استحصال منا کر ثابت کیا ہے ہم کشمیریوں کے ہر دکھ اور تکلیف سے آشنا ہیں اور اسے محسوس کرتے ہیں۔