جمشید اقبال چیمہ

یوم استحصال کا مقصد دنیا کو بھارتی مظالم سے آگاہ کرنا ہے، جمشید اقبال چیمہ

لاہور (لاہورنامہ) انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ کی قیادت میں عہدیداروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں مال روڈ پر نکالی گئی ریلی میں شرکت کی .

یوم استحصال
یوم استحصال کا مقصد دنیا کو بھارتی مظالم سے آگاہ کرنا ہے، جمشید اقبال چیمہ

،رہنما اور کارکنان ہاتھوں میں پاکستان اور کشمیر کے پرچم تھامے سارے راستے بھارت کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نعرے لگاتے رہے ۔

اس موقع پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ پاکستانی قوم نے 5اگست کے بھارتی اقدام کے خلاف یوم استحصال منا کر ثابت کر دیا ہے کہ ہمارے دل اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔

کشمیریوں کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ آپ تنہا نہیں ہیں، ہر پاکستانی آپ کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، ہمیں آپ کی تکالیف کا احساس ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بھارت کا اصلی چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے ،

وزیراعظم عمران خان بطور سفیر کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں،

کشمیریوں کی آواز کو ہر ملک کے دارالخلافہ تک لے کر جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ غاصبوں کو غلط فہمی ہے کہ جبر سے کشمیریوں کی آواز دبالیں گے،

” یوم استحصال ”کا مقصد دنیا کو بھارتی مظالم سے آگاہ کرنا ہے اور دنیا کو آج نہیں تو کل بالآخر بھارت کے مظالم کا نوٹس لینا پڑے گا۔

شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے بھی اٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے۔