لاہور (لاہورنامہ) اداکارہ و ماڈل نیلم منیر نے کہا ہے کہ جولوگ وقت کی قدر کرتے ہیں، وہ ہمیشہ کامیاب ہوتے ہیں.
کیونکہ جب وقت بدلتا ہے توپھرسب معاملات راہ راست پر خود بخود آنے لگتے ہیں۔
نیلم منیر نے ”میڈیا“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دیکھا جائے تواس وقت فلم انڈسٹری کونیا روپ دینے میں ٹیلی ویژن کے فنکاروں اور نئی نسل کے ہدایتکاروں نے غیر معمولی کردار ادا کیا ہے،
لیکن اس کے باوجود بھی سینئر فنکاروں کو ساتھ لیے بغیرپاکستان فلم انڈسٹری زیادہ لمبا سفر طے نہیں کر سکتی، کیونکہ یہ سینئرفنکار ہی تھے، جنھوں نے سینکڑوں یادگار فلموں میں خوبصورت کردار ادا کیے.
اور انھیں ناقابلِ فراموش بنایا۔اداکارہ نے کہا کہ اس وقت سب سے ضروری بات یہ ہے کہ فلم اورٹی وی کے میڈیم میں کام کرنے والے فنکاروں کو تقسیم کرنے کے بجائے اگرصرف پاکستانی سمجھاجائے تویہ زیادہ اچھا رہے گا۔
ماضی کی بات کریں توٹیلی ویڑن کے فنکاروں نے فلم انڈسٹری کو ہمیشہ اپنی عمدہ کارکردگی اور شاندار پرفارمنس سے مقبولیت دلوائی۔
اگر مستقبل میں ترقی کی بات کریں تواس میں بھی ٹیلی ویژن کے فنکاروں کی کارکردگی بے حدنمایاں ہیں۔
نیلم منیر نے کہا کہ بطورہیروئن میں بھی سلورسکرین پرجلوہ گرہوچکی ہوں، لیکن میری اصل پہچان توٹی وی سے ہی ہے۔
اس لیے میں مستقبل میں جہاں سلور سکرین پرمزید کام کرتی دکھائی دونگی،
وہیں ٹی وی ڈراموں میں بھی اداکاری کا سلسلہ جاری رہے گا۔
کیونکہ میں خود کو کسی ایک میڈیم تک محدود نہیں رکھنا چاہتی۔ میں ایک فنکارہ ہوں اورجہاں بھی مجھے اچھا اورمنفردکام کرنے کا موقع ملے گا، میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر ضروردکھاﺅں گی۔