الحمراءاکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کی قومی ترانہ پر زبردست پرفارمنس

لاہور (لاہورنامہ) لاہور آرٹس کونسل الحمراء نے پاکستان کے قومی ترانہ کو پہلی بار پرفارم کرنے والوں کو خراج عقید ت پیش کرنے کےلئے احسن اقدام کیا ہے،

الحمراءاکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس
الحمراءاکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے تجربہ کاراساتذہ اور زیر تربیت باصلاحیت نوجوان آرٹسٹوں نے قومی ترانہ

الحمراءاکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے تجربہ کاراساتذہ اور زیر تربیت باصلاحیت نوجوان آرٹسٹوں نے قومی ترانہ پرپرفارم کرکے اس کے سازندوں کو زبردست ٹربیوٹ پیش کیا۔

ایگزیکٹوڈائریکٹر ثمن رائے نے اس کاوش کو تحریک آزادی پاکستان کے قائدین کے نام کیا اور کہا ہے کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے.

اس کا تحفظ ہم سب پر فرض ہے،ہمیں خود کو ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کےلئے وقف کرنا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ الحمراءنے قومی ترانہ کی شکل میں قوم کو عظیم تحفہ دینے والوں کو یاد کرکے خود کو ملک کے صف اول کے ادبی وثقافتی ادارہ ہونے کا ثبوت دیا ہے جسے بھرپور سراہا جارہا ہے،

ہم آئندہ بھی ایسے اقدامات کرتے رہیں گے جس سے نئی نسل اپنے اسلاف کی خدمات سے روشنا س ہوسکے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثمن رائے نے کہا کہ ہماری اس کامیاب کاوش کا اعزاز پوری ٹیم کو جاتاہے،

الحمراءنے اپنی قومی شناخت کو دنیا کے سامنے پیش کرکے اپنی اہم ذمہ داری ادا کی ہے ۔