لاہور(لاہورنامہ)مسلم لیگ (ن) کی رکن حناپرویز بٹ نے ایل پی جی کی قیمت میں اچانک 5روپے اضافے کےخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔
پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان ایل پی جی کی قیمت میں 5روپے اچانک اضافے کی مذمت کرتا ہے۔
یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔
حکومت ہر روز عام آدمی پر مہنگائی کے بم گرارہی ہے۔
گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 60 روپے، کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 230 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
اب ایک کلو ایل پی جی 100 کی بجائے 105 روپے فی کلو گرام کی قیمت میں دستیاب ہوگی۔
جبکہ کمرشل سلنڈر 4672 اور گھریلو سلنڈر 1239 روپے کا ہو گیا ہے۔