لاہور(لاہورنامہ)ڈی جی پی ایچ اے لاہور جواد احمد قریشی کی زیر صدارت پی ایچ اے ہیڈکواٹر میں ہنگامی اجلاس ہوا .
جس میں پی ایچ اے کے ڈائریکٹر ہیڈکواٹر، ، ڈائریکٹر مارکیٹنگ ، ڈائریکٹر فنانس سمیت تمام ہارٹی کلچر ڈائریکٹرز اور پروجیکٹ ڈائریکٹرز نے شرکت کی ۔
ڈی جی پی ایچ اے جواد احمد قریشی نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر لاہور کو کلین اینڈ گرین بنانے کیلئے ادارے کے آئین اور قانون کے مطابق کام کو سرانجام دیا جائے گا ۔
فیلڈ افسران آفس میں بیٹھنے کی بجاۓ فیلڈ میں نکلیں ۔
پی ایچ اے کے تمام ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلئے موثر حکمت عملی کے ساتھ کام کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کام کے معاملے میں کسی بھی قسم کی غیر ذمے داری بلکل برداشت نہیں کی جاۓ گی۔