لاہور: پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پنجاب) کے چےئرمین حبیب الرحمن خان لغاری گروپ لیڈر عاصم رضا ، میاںرےاض اور لےاقت علی خان نے کہا ہے کہ حکومت مقامی ملوں کو چلنے دیں اگر براہ راست گندم ایکسپورٹ کرنے کی پالیسی پر عملدرآمد کرنا ہے تو پھر ہم فلور ملنگ انڈسٹری بند کر دےتے ہیں، وزےر اعظم پاکستان عمران خان بیورو کریسی کے دباو¿ میں آئے بغیر اپنے ویژن کے مطابق مقامی انڈسٹری کے فروغ اور بحالی کیلئے اقدامات اٹھائیں۔ ےہ بات انہوں نے گزشتہ روز فلور ملز ایسوسی ایشن کے دفتر ہونے والی ہنگامی میٹنگ دیگر شہروں سے آئے ہوئے فلور ملز مالکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ چےئرمین حبیب الرحمن خان لغاری نے کہا کہ وفاقی حکومت نے 5لاکھ ٹن گندم ایکسپورٹ کی اجازت دی ہے جس میں مقامی فلور ملوں کیلئے کوئی بات نہیں کی گئی لہذا ہم حکومت کو باور کرواتے ہیں کہ فلور ملز مالکان سٹیک ہولڈر ہیں لہذا گندم کے حوالے سے کوئی بھی پالیسی بناتے وقت مقامی انڈسٹری کے مفادات کا خےال ضرور رکھاجائے اگرحکومت نے براہ راست گندم ایکسپورٹ کرنی ہے تو پھر ہم فلور ملنگ انڈسٹری کو بند کر دےتے ہیں ۔ گروپ لیڈر عاصم رضا نے کہا کہ وزےر اعظم عمران خان کا وےژن ہے کہ وہ اپنی انڈسٹری کو فروغ دیں گے جب مقامی انڈسٹری چلے گی تو لوگوں کو روزگار بھی ملیں گے ، ایک کروڑ نوکریاں دےنے کا وعدہ اسی صورت پورا ہو سکتا ہے کہ مقامی انڈسٹری کو چلنے دےا جائے لہذا براہ راست گندم ایکسپورٹ کرنے فیصلے کو نا منظور کرتے ہیں ۔ حکومت کو چاہےے کہ وہ فوری طور پر فلو ر ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ہنگامی طور پر میٹنگ کریں ملاقات کریں اور 5 لاکھ ٹن گندم فلور ملوں کو دی جائے تاکہ براہ راست گندم ایکسپورٹ کی بجائے گندم کی مصنوعات افغانستان ایکسپورٹ کی جا سکیںکیونکہ گندم کی مصنوعات کی ایکسپورٹ سے زےادہ زرمبادلہ حاصل ہوگا ،اور مقامی انڈسٹری بھی چلے گی اور لوگوں کو روزگار بھی ملےں گے ،میاں رےاض اور لےاقت علی خان نے کہا کہ حکومت بیورو کریسی کے دباو¿ میں نہ آئے کیونکہ بیورو کریسی ایسی پالیسیوں کا فروغ چاہتی ہے جس سے انکے اپنے مفادات وابستہ ہوتے ہیںبلکہ ےہ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا کہ بیورو کریسی حکومت کو ناکام بنانا چاہتی ہے لہذا حکومت کو ہوش کے ناخن لیتے ہوئے مقامی صنعتوں اور انڈسٹری کے خلاف کوئی بھی اقدام کرنے سے گریز کرنا چاہےے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM