مانسہرہ (لاہورنامہ)ضلع مانسہرہ کے تفریحی مقامات ناران، شوگران اور کاغان میں 28 ہوٹلز اور ریستورانوں کے 47 اسٹاف ممبران کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ہوٹل اور ریسٹورنٹ سیل کر دیے گئے ہیں۔
کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ اب تک بالاکوٹ سب ڈویڑن کے علاقے بالاکوٹ، گڑھی حبیب اللّٰہ، مہانڈری، شوگران، کاغان اور ناران میں 800 سے زائد سیمپلز لئے گئے ہیں.
جن میں سے 47 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ٹیسٹ مثبت آنے کی وجہ سے ان علاقوں میں 28 ہوٹل سیل کر دئیے گئے ہیں جبکہ سیمپلنگ کا عمل بدستور جاری رہے ۔