سانگھڑ اور سہون شریف میں دو ٹریفک حادثات میں بچی سمیت 4 افراد جاں بحق، 8 زخمی

سانگھڑ / سہون شریف: سندھ کے شہر سانگھڑ میں نوابشاہ روڈ پر مسافروین اورویگو گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ سہون شریف میں تیزرفتار گاڑی الٹنے کے نتیجے میں پانچ سالہ بچی جا ں بحق 7 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہو گئے ،تفصیلات کے مطابق سانگھڑ میں نوابشاہ روڈ پرراوتیانی کے قریب مسافروین اورویگو گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق افسوس ناک حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو نواب شاہ منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس حکام کے مطابق حادثہ تیزرفتار کے باعث پیش آیا۔دوسری جانب سہون شریف کے علاقے لال باغ کے قریب تیزرفتار گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں پانچ سالہ بچی جان کی بازی ہار گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 7 خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال کراچی منتقل کردیا گیا۔