سعدیہ سہیل رانا

پولیس کا خوف نہ چھاپوں کا ڈر، لاہور کی اہم شاہراہوں پر نشہ آورں کا ڈیرہ

لاہور(لاہورنامہ) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر پنجاب و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے.

پولیس کا خوف نہ چھاپوں کا ڈر، لاہور کی اہم شاہراہوں پر نشہ کرنے والوں نے ڈیرے جما لئے،

شام ڈھلتے ہیں فٹ پاتھوں پر نشئیوں کی محفلیں سجنے لگیں.

ایف سی کالج انڈر پاس لاہور کی مصروف ترین شاہراہ پر نشئی سرعام منشیات کا استعمال کرتے نظر آتے ہیں،

منشیات کا استعمال کرنے والوں میں مردوں کے ساتھ عورتیں بھی شامل ہونے لگی ہیں.

پولیس کی موجوگی میں یہ نوجوان منشیات سے بھرے بیگ لاتے ہیں اور اپنے نشہ کی لت پوری کرنے کے ساتھ ساتھ سرعام فروخت بھی کرتے ہیں.

جن کے خلاف پولیس بھی ایکشن نہیں لیتی،

اہم شاہراہوں پر نشے کی خریدوفروخت اور استعمال پولیس کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے.