ثمن رائے

خطاطی عظیم فن،تہذیبی و ثقافتی ورثہ ہے جسکی ترویج و ترقی ہماری ذمہ داری ہے، ثمن رائے

لاہور (لاہورنامہ) ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ثمن رائے نے کہا ہے کہ خطاطی ہماراتہذیبی و ثقافتی ورثہ ہے.

اسکا فروغ ہماری ذمہ داری ہے،

الحمرا کی اس عظیم فن کی ترویج و ترقی میں گرانقد خدمات ہیں،اس تناظر میں الحمرا آرٹس کونسل ایک قومی نمائش بعنوان”لوح و قلم“ کا انعقاد 17تا 24ستمبر 2020 کو کر رہی ہے،

اس حوالہ سے ایک مقابلہ خطاطی بھی منعقد ہوگا جس میں شرکت کے لئے چالیس برس کی عمر تک کے آرٹسٹ اپنا کام 10ستمبر تک الحمرا بھیج سکتے ہیں،

مقابلہ میں اول،دوم اور سوم آنے والوں کو انعامات دیئے جائیں گے۔

تین روزہ ورکشاپ ”خطاطی جمالیات“ بھی اس سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے.

جسکا مقصد نوجوانوں کو اس فن سے متعلق آگہی دینا ہے.

یہ 18 تا 21ستمبر تک جاری رہے گی۔

یگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ثمن رائے نے اس حوالے سے کہا ہے کہ خطاطی کی”نمائش“،”مقابلہ“ اور ”ورکشاپ“ کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔