پتوکی پرانی منڈی چونیاں روڈ پر نامعلوم چور دوکان کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے کی نقدی و سامان لوٹ کر فرارہو گئے

پتوکی :پتوکی پرانی منڈی چونیاں روڈ پر نامعلوم چور دوکان کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے کی نقدی و سامان لوٹ کر فرارہو گئے- تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس پتوکی کی حدود میں واقع پرانی منڈی پتوکی چونیاں روڈ پر رات کو نامعلوم چور حاجی شوکت کریانہ کی دوکان کے تالے توڑ کر 13000 ہزار روپے کی نقدی اور سامان گھی سیگرٹ وغیرہ لوٹ کر فرار ہو گئے تھانہ سٹی پتوکی نے منیراحمد کی تحریری درخواست پر کاروائی شروع کر دی تا حال چوری کا کوئی سراغ نہ مل سکا –