فواد حسن فواد سمیت انکے اہل خانہ

آمدن سے زائد اثاثہ جات، فواد حسن فواد سمیت انکے اہل خانہ پر فرد جرم عائد

لاہور( لاہورنامہ) احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد سمیت انکے اہل خانہ پر فرد جرم عائد کردی ،

فواد حسن فواد سمیت چار ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ۔

احتساب عدالت کے جج محمد اکمل خان نے کیس کی سماعت کی ۔

عدالت نے فواد حسن فواد ، رباب حسن ،وقار حسن اور انجم حسن پر فرد جرم عائد کی۔

ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کے بعد عدالت آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

عدالت نے ملزمان کی بریت کی درخواستوں کو واپس کردیا۔