چودھری شجاعت حسین

چودھری شجاعت حسین سے مولانا فضل الرحمن کی اے پی سی سے پہلے اہم ملاقات

لاہور/اسلام آباد (لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات غیر سیاسی تھی،

ملاقات کے دوران سیاست کے سوا ہر موضوع پر بات ہوئی۔

انہوں نے مولانا فضل الرحمن سے کہا کہ کورونا وائرس اللہ تعالیٰ کی طرف سے وارننگ ہے جس نے ساری دنیا کا معیار بدل ڈالا ہے .

اور تمام دنیاوی سپرپاورز بے انتہا سائنسی ترقی اور ٹیکنالوجی کے باوجود بے بس ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج اربوں ڈالر کی لاگت کے میزائل اور جدید اسلحہ کوڑیوں کے مول بک رہا ہے۔

چودھری شجاعت کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کے والد مفتی محمود سے ان کے والد چودھری ظہورالٰہی شہید کے قریبی تعلقات تھے،

حالیہ ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی،

دونوں رہنماؤں نے ماضی کی یادیں تازہ کیں اور کورونا کے بحران پر مفصل بات کی۔