سالگرہ کا کیک

بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک ملک رضوان ہانس کی رہائش گاہ پر کاٹا گیا

ملتان (لاہورنامہ) پیپلز پارٹی ضلع ملتان کے زیراہتمام بلاول بھٹو زرداری کی 32ویں سالگرہ کا کیک پیپلز پارٹی کے رہنما ملک رضوان ہانس کی رہائش گاہ پر کاٹا گیا .

اس موقع پر پارٹی کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی.

اور جئے بھٹو، جئے بے نظیر، جئے زرداری، جئے زرداری، بلاول بھٹو قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں کے نعرے لگائے.

اس موقع پر پیپلز پارٹی ضلع ملتان کے صدر میاں کامران عبد اللہ مڑل، جنرل سیکرٹری راؤ ساجد علی، سیکریٹری اطلاعات چوہدری محمد یسین خان ودیگر عہدیداران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو پوری قوم کے لئے امید کی کرن ہیں.

جو آئندہ ملک کے وزیراعظم ہوں گے.

اے پی سی سے ثابت ہو گیا ہے کہ بلاول بھٹو اس ملک کے مایہ ناز سیاستدان ہیں .

اور پیپلز پارٹی کے کارکنان اے پی سی کے فیصلوں کو دل و جان سے تسلیم کرتے ہیں .

بلاول بھٹو کے ایک اشارے پر حکمران ریت کا ڈھیر کی دیوار ثابت ہوں گے.

مقررین نے کہا کہ موجود ہ حکمرانوں سے قوم تنگ آ چکی ہے یہی وجہ ہے کہ آج پوری قوم اے پی سی کے فیصلوں کی مکمل تائید کر رہی ہے اب موجودہ نااہل حکمرانوں سے نجات کا وقت آن پہنچا ہے.

پوری قوم کو بلاول بھٹو کا ساتھ دینا ہو گا پیپلز پارٹی کے کارکن حکمرانوں کے خلاف فیصلہ کن تحریک کے لئے مکمل تیاری کر چکے ہیں .

پیپلز پارٹی کے جدوجہد کا کوئی قوت راستہ نہیں روک سکتی پیپلز پارٹی کی جمہوری جدوجہد کو پوری قوم جانتی ہے .

اس موقع پر پارٹی عہدیداران و کارکنوں نے آصف علی زرداری،بلاول بھٹو کی درازی عمر کے لئے خصوصی دعا کی۔

تقریب میں عبدالرؤف خان لودھی،مرزا نزیر بیگ،ضیاء انصاری،امین ساجد،شہباز ڈوگر،قاسم کھوکھر سمیت نوجوان جیالوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی .