آئی جی پنجاب انعام غنی کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ، شہر کے مختلف مقامات کا جائزہ لیا

لاہور (لاہورنامہ) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ سیف سٹی جدید پولیسنگ کے اصولوں کے مطابق ٹریفک مینجمنٹ اور کرائم کنٹرول کے حوالے سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شاہکار منصوبہ ہے،

جسے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ، امن و امان کی فضا برقرار رکھنے اور ٹریفک قوانین کی بے ضابطگیوں کے خاتمے کیلئے مزید موثر طور پر استعما ل کیا جائے۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ
آئی جی پنجاب انعام غنی کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ، شہر کے مختلف مقامات کا جائزہ لیا

انہوں نے مزیدکہاکہ لاہور کی تمام بڑی شاہرات اور اہم مقامات پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ سے بھرپور استفادہ کرکے نہ صرف سٹریٹ کرائم میں مزید کمی لائی جاسکتی ہے،

بلکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو کم سے کم کرکے ٹریفک حادثات میں کمی سے شہریوں کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کیا جاسکتا ہے.

لہذا لاہور پولیس، ٹریفک پولیس اور سیف سٹی اتھارٹی کے افسران مشترکہ کاوشوں اور بہترین کوارڈی نیشن سے بہتر سے بہتر نتائج حاصل کریں۔

انہوں نے مزید کہاکہ چیف ٹریفک آفیسر لاہور اور سیف سٹی اتھارٹی کے افسران شہر میں ٹریفک کی بلا تعطل روانی کو برقرار رکھنے کیلئے مزید موثر حکمت عملی ترتیب دیں .

آئی جی پنجاب انعام غنی
آئی جی پنجاب انعام غنی کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ، شہر کے مختلف مقامات کا جائزہ لیا

جبکہ ڈولفن اور پٹرولنگ فورس کے افسران سیف سٹی اتھارٹی میں بیٹھیں اور مانیٹرنگ سے لمحہ بہ لمحہ رابطہ رکھیں تاکہ وہ مشکل کے شکار شہریوں کی مدد بہتر سے بہتر طور پر سر انجام دے سکیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج قربان لائنز میں سیف سٹی اتھارٹی کے دورے پر افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم ڈی سیف سٹی ایڈیشنل آئی جی راؤ سرداراور سی اواو سیف سٹی اتھارٹی محمد کامران خان سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی راؤ سردار علی خان نے آئی جی پنجاب کو مختلف شعبہ جات کی ورکنگ کے علاوہ ای چالاننگ اور ٹریفک مینجمنٹ سسٹم سمیت دیگر اموربارے بریفنگ دی.

جبکہ آئی جی پنجاب نے سیف سٹیز اتھارٹی کے آپریشن اینڈ مانیٹرنگ سینٹر سے شہرکے مختلف مقامات کا جائزہ لیا۔

آئی جی پنجاب نے سیف سٹیز کیمروں کی ویڈیو کے حصول کے لیے آنے والے شہریوں سے گفتگو بھی کی ان کو درپیش مسائل اور اہلکاروں کے رویے کے حوالے سے بھی دریافت کیا۔

آئی جی پنجاب کو ٹریفک کنٹرول،پولیس اور سیف سٹی اتھارٹی کی مشترکہ کاوشوں سے حاصل کردہ نتائج سے بھی آگاہ کیا گیا جس پر آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ کیمروں کی نشاندہی پر دوران ڈیوٹی غیر ذمہ داری اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی میں ہرگز تاخیر نہ کی جائے.

تاکہ وہ دوران ڈیوٹی کسی غفلت یا لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کریں۔

اس موقع پر آئی جی پنجاب نے سیف سٹی کے مختلف شعبوں کا دورہ کرتے ہوئے سٹاف سے انکی ڈیوٹی کے بارے میں سوالات پوچھے اور انہیں جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق اپنی ڈیوٹی بہتر سے بہتر طور پر سر انجام دینے کی ہدایت کی۔

دورے کے اختتام پرآئی جی پنجاب کوسیف سٹی ا تھارٹی کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔