شیخ رشید

فضل الرحمان سے لیکر بلاول تک سب آرمی چیف سے تنہائی میں ملاقات کر چکے ، شیخ رشید

فیصل آباد (لاہورنامہ)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان سے لیکر بلاول زرداری تک سب آرمی چیف سے تنہائی میں ملاقات کر چکے ،

مولانافضل الرحمان بھی آرمی چیف سے ون آن ون ملاقات کر چکے،

چیلنج کرتا ہوں کہ میں میری بات کو جھوٹا ثابت کریں، بلاول کی پیدائش سے پہلے قومی سلامتی کونسل کا ممبر ہوں،

بلاول اپنی تاریخ پیدائش نکال کر دیکھ لے،

ملک میں چینی اور آٹے کی قیمت اس لئے مہنگی ہے کہ یہ چور ملک کو لوٹ کر باہر چلے گئے،

مولانا فضل الرحمان ملک میں شیعہ، سنی فسادات پھیلانا چاہتے ہیں،

ہرہفتے ایک سیاسی لیڈر کو بے نقاب کروں گا، نہ یہ استعفی دیں گے، نہ دھرنا دیں گے،

نہ عدم اعتماد لائیں گے،اپوزیشن اگر استعفیٰ دینا چاہتی ہے تو دے ہم آج ہی الیکشن کرائیں گے،

نوازشریف ضیاالحق کی گود میں جوان ہوکر آج اسی فوج کو آنکھیں دکھارہا ہے،

نوازشریف نے اپنی سیاست کا گلا خود دبا کر اپنی سیاسی قبر کھود دی ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں سوچتا ہوں کہ میں کونسی ایسی بات کی ہے جس سے ادھم مچ گیا ہے، کیا پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف سے ملنا اعزاز نہیں ہے،

میرے مطابق ایک اعزاز ہے، ڈی جی آئی ایس آئی سے ملنا اعزاز ہے،

شہباز شریف کس بات پر لوگوں کو اکسا رہے ہیں،

چار ماہ آل پارٹیز کانفرنس نے دیئے ہیں جنہیں بھی چار ماہ دیتا ہوں عوام دیکھ لیں گے کہ ان کا کیاحال ہو گا، ایک تو چوری کرتے ہیں پھر اس پر سینہ زوری بھی کرتے ہیں۔

مریم صاحبہ میں یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ کسی نے کہا کہ آکے ملو، اس نے خود سے وقت مانگا، ایک ہفتے میں دو ملاقاتیں ہوئیں، ڈی جی آئی ایس آئی موجود تھے،

ایک سال سے مریم نواز کا ٹویٹر بند رہا، اجازت نہیں ملی، سگنل نہیں ملا، نواز شریف کا منہ بند رہا اور زبیر عمر ان کی جنگ لڑتا رہا جبکہ عمران خان نے کہا کہ وہ حکمرانی چھوڑ دیں گے لیکن نواز شریف اور شہباز شریف کو کبھی این آر او نہیں دیں گے، وہ غلطی ہوئی کہ باہر جانے دیا۔

انہوں نے سوال کے جواب میں کہا کہ 16تاریخ کی رات 9بجکر20سے 12بجکر30تک تمام سیاسی رہنماﺅں نے آرمی چیف سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی قائم ہوں کہ ن سے ش نکلے گی،

پیپلز پارٹی سندھ کی حکومت کبھی استعفی نہیں دے گی، اگر 16تاریخ کو استعفیٰ دے دیتے تو ملک میں عام انتخابات یا ان سیٹوں پر انتخابات ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی قبر کو خود کھودا ہے، عسکری اداروں کو لکارتا ہے،

ضیاءالحق کی گود میں آیا ہے اور اس گود میں بڑا ہو کر بات کرتے ہیں،

بلاول بھٹو سے مجھے پیار ہے، اسے میں کچھ نہیں کہا ہے، اس سے تو پیار کرتا ہوں، بلاول سے پوچھے کہ میں نے اس کا بگاڑا کیا ہے۔